2 گولیاں لگیں: جناح ہسپتال، گولی کے 4 ٹکڑے لگے: شوکت خانم ،2 گولیاں لگیں: یاسمین راشد، 4 گولیاں لگیں:عمران خان، رپورٹس اور بیانات میں تضادات سامنے آگئے

2 گولیاں لگیں: جناح ہسپتال، گولی کے 4 ٹکڑے لگے: شوکت خانم ،2 گولیاں لگیں: یاسمین راشد، 4 گولیاں لگیں:عمران خان، رپورٹس اور بیانات میں تضادات سامنے آگئے
سورس: File

لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کے بعد ان کی دو میڈیکل رپورٹس میں واضح تضادات سامنے آگئے ہیں۔ 

لاہور کے جناح ہسپتال کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کو دونوں ٹانگوں میں ایک ایک گولی لگی ہے جب کہ شوکت خانم ہسپتال کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی صرف دائیں ٹانگ میں گولی کے 4 ٹکڑے ملے ہیں۔

شوکت خانم اسپتال کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ران اور ٹانگ سے گولی کے ٹکڑے نکالنے کے لیے آپریشن کیا گیا۔ دو ٹکڑے ران میں موجود خون کی بڑی شریان کے قریب تھے۔ ایک ٹکڑا ان کی دائیں ٹانگ کی پنڈلی کے قریب تھا جو پنڈلی میں فریکچر کا سبب بنا۔ عمران خان کی دائیں ٹانگ سے گولی کے چار ٹکڑے نکال لیے گئے اور دائیں ٹانگ پر پلاسٹر کیا گیا۔

جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق عمران خان کی دائیں ٹانگ پر گولی چھو کر گزر گئی جبکہ بائیں ٹانگ میں لگنے والی گولی نے ہڈی کو متاثر کیا۔ دونوں ٹانگوں پر زخموں کے 16 نشانات پائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعہ کو نیوز کانفرنس میں عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ مجھے 4 گولیاں ماری گئی ہیں جبکہ وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عمران خان کو 2 گولیاں لگی ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں