جناح ہسپتال کی مکمل ٹیم کو عمران خان کے کمرے میں ہی داخل نہیں ہونے دیا گیا، اہم انکشافات

جناح ہسپتال کی مکمل ٹیم کو عمران خان کے کمرے میں ہی داخل نہیں ہونے دیا گیا، اہم انکشافات
سورس: File

لاہور : چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے میڈیکولیگل  کے حوالے سے ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ جناح ہسپتال کی ڈاکٹرز کی مکمل ٹیم کو عمران خان کے کمرے میں ہی نہیں جانے دیا گیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح ہسپتال سے شوکت خانم  ہسپتال میں عمران خان کے میڈیکو لیگل کے لیے بجھوائی ٹیم کے میڈیکو لیگل افیسر تبدیل کیے جانے کا بھی انکشاف  ہوا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فرحت سلطانہ میڈیکو لیگل کی ڈیوٹی پر تعینات ہی نہیں تھی لیکن ان کو عمران خان کے میڈیکو لیگل کے لیے بطور میڈیکو لیگل افیسر بجھوایا گیا ۔ 

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فخر الزماں بطور میڈیکو لیگل آفیسر ڈیوٹی پر تعینات تھے لیکن ان کو میڈیکو لیگل کی ٹیم میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔ ٹیم ممبرز کی اکثریت کو عمران خان کا معائنہ کرنے کے لیے عمران خان کے کمرے میں ہی نہیں جانے دیا۔ 

مصنف کے بارے میں