3 دن ہوگئے ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی ، ہوسکتا ہے وزیر اعظم ، وزیر داخلہ اور آرمی آفیسر بے گناہ ہوں لیکن میرے اطمینان کیلئے استعفیٰ دیں:عمران خان 

3 دن ہوگئے ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی ، ہوسکتا ہے وزیر اعظم ، وزیر داخلہ اور آرمی آفیسر بے گناہ ہوں لیکن میرے اطمینان کیلئے استعفیٰ دیں:عمران خان 
سورس: File

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 3 دن ہوگئے ہیں ابھی مجھ پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ۔ جب تک وزیر اعظم ، وزیر داخلہ اور آرمی آفیسر مستعفی نہیں ہوتے کوئی تحقیقات قبول نہیں ۔ شہباز شریف کے جوڈیشل کمیشن کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں لیکن پہلے ان تینوں کو مستعفی ہونا پڑے گا۔ 

شوکت خانم ہسپتال میں پارٹی اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس میں عمران خان نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ تینوں بے گناہ ہوں لیکن میرے اطمینان کیلئے ان کو مستعفی ہونا چاہیے کیونکہ آزاد تحقیقات میرا حق ہے۔ پولیس ہماری حکومت ہماری لیکن ملزم کی ویڈیو لیک ہوگئی ۔ آئی جی سے پوچھا تو اس نے کہا کہ ہیک ہوگئی ۔

عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن ایک اچھی چیز ہے۔ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات بھی جوڈیشل کمیشن سے کرائی جائے۔ 

مصنف کے بارے میں