ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے موٹر ویز پر حد رفتار کم کر دی گئی

 ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے موٹر ویز پر حد رفتار کم کر دی گئی

اسلام آباد : ٹریفک حادثات میں قیمتی جانیں  ضائع ہونے سے بچانے کیلئے موٹر ویز پر حد رفتار کم کر دی گئی۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق حد رفتار میں کمی کا فیصلہ حادثات کی وجوہات کے تفصیلی تجزیئے کے بعد کیا گیا ہے ،  ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور میں   ٹھوکر نیاز بیگ سے راوی ٹول پلازہ کے درمیان لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز کی حد رفتار 120  کلو میٹر فی گھنٹہ سے کم کرکے  100 کلو میٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے، جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ سے راوی ٹول پلازہ کے درمیان ایم ٹو پر  ہیوی ٹریفک کی حد رفتار 100 کلو میٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔

لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 پر حد رفتار 120 سے کم کر کے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی گئی ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 پر  ایل ٹی وی 120 سے 100 کلو میٹر اور ایچ ٹی وی 100سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی ہے۔

پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹر وے ایم فور پر حد رفتار 120 سے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ اور پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹر وے ایم فور پر ایچ ٹی وی کی حد رفتار 100 کلو میٹر فی گھنٹہ سے کم کرکے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی گئی ہے۔

ترجمان  موٹروے کے مطابق لاہور  سے سیالکوٹ  ایم 11 پر حد رفتار 120 سے کم کر کے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ  جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 پر  ایل ٹی وی  کی حد رفتار 120 کلو میٹر سے کم کرکے 100 کلو میٹر اور ایچ ٹی وی  کی 100سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ  کر دی گئی ہے۔

اسی طرح  ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے ایم 14پر لائٹ وہیکل ٹریفک کی حد رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 100  اور ایچ ٹی وی کی حد رفتار 100سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔ اس حوالے سے موٹر وے پولیس کی جانب سے ٹوئٹ بھی کیا گیا ہے ،جس میں حد  رفتار میں ردوبدل سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے ۔ 

https://twitter.com/NHMPofficial/status/1589181421079625728
 
 

API Response: Bad Request