ٹی 20 ورلڈکپ، بھارت نے زمبابوے کو 71 رنز سے ہرا دیا

ٹی 20 ورلڈکپ، بھارت نے زمبابوے کو 71 رنز سے ہرا دیا

میلبورن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نے زمبابوے کو 71 رنز سے شکست دیدی ہے۔ 
میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔ سوریا کمار یادیو نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے 25 گیندوں پر 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کے ایل راہول نے 51 رنز بنائے۔ 
زمبابوے کی جانب سے سین ولیمز سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 2 اوورز میں 9 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ رچرڈ اینگراوا، بلیسنگ موزارابانی اور سکندر رضا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 
ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 17.2 اوورز میں صرف 115 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ریان برل 35 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ سکندر رضا 34، کریگ ایروین 13 اور سین ولیمز 11 رنز بنا سکے۔ 
بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشوین سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 22 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد شامی اور ہردیک پانڈیا نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ بھوونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ اور اشر پٹیل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

مصنف کے بارے میں