فتنہ اپنی مرضی کی ایف آئی آر کٹوانے پر بضد ہے، مریم اورنگزیب

فتنہ اپنی مرضی کی ایف آئی آر کٹوانے پر بضد ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد :فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب انتظامیہ  پر  جھوٹا مقدمہ درج کرنے کیلئے   دباؤ ڈال رہا ہے ۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے  کہ عمران خان  دو گھنٹے کی الزام، بہتان اور جھوٹ سے بھری پریس ٹاک کرسکتے ہیں لیکن اپنی حکومت میں چار دن بعد بھی قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر نہیں کٹوا سکے، فارن فنڈڈ فتنہ اپنی خواہش کے مطابق غیر قانونی ایف آئی آر کٹوانے پر بضد ہے اور اب تک کامیاب نہیں ہوسکا ۔