عمران خان لانگ مارچ سے روزانہ آن لائن خطاب کریں گے

عمران خان لانگ مارچ سے روزانہ آن لائن خطاب کریں گے

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنماءاور پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ سے روزانہ آن لائن خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹریاسمین راشد کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس میں مارچ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
یاسمین راشد کا کہنا تھاکہ عمران خان نے 8 نومبرکو وزیرآباد سے دوبارہ مارچ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور مارچ کی حکمت عملی کوحتمی شکل دیدی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان مارچ سے روزانہ آن لائن خطاب کریں گے اور راولپنڈی پہنچنے پر خود قیادت کریں گے، عمران خان نے شفاف انتخابات کے علاوہ کوئی مطالبہ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ وزیر آباد میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے عمران خان نے منگل سے لانگ مارچ وزیر آباد سے ہی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں