پاکستانی ٹیم صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات مکمل کر کے وطن واپس روانہ

پاکستانی ٹیم صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات مکمل کر کے وطن واپس روانہ

لاہور: پاکستان کی تفتیشی ٹیم کینیا میں صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطاق پاکستانی تفتیشی ٹیم میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر محمد اطہر واحد، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) عمر شاہد حامد شامل ہیں۔
پاکستانی تفتیش کاروں نے نیروبی اور دور دراز مقام پر جا کر شواہد کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کینیا کی پولیس اور انٹیلی جنس حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم کی کینیا پولیس اور حکام سے ملاقات میں حکومت کا نامزد کردہ فوجی افسر بھی موجود رہا جبکہ پاکستان حکام نے تفتیش کیلئے کراچی سے تعلق رکھنے والے دونوں بھائیوں وقار احمد اور خرم سے بات چیت کی۔
ذرائع کے مطابق تفتیشی حکام نے دونوں بھائیوں کی زیر ملکیت شوٹنگ رینج ایموڈ میپ سمیت جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور اپنی تفتیش مکمل کر کے وطن واپسی کیلئے روانہ ہو گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں