شاہین ایئر لائن جہاز کے حادثے کی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی

شاہین ایئر لائن جہاز کے حادثے کی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی

لاہور: لاہور ائیر پورٹ پر شائین ایئر لائن جہاز کے حادثے کی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی. رپورٹ میں پائلٹ نشے میں تھا اور جہاز کی رفتار بھی مقررہ حد سے زائد تھی . سیفٹی انوسٹی گیشن بورڈ نے ایئرلائن کی کارکردگی کا پول کھول دیا.انوسٹی گیشن بورڈ کی انکوائری رپورٹ میں خوفناک انکشاف ہو گیا ہے ۔متاثرہ جہاز کا پائلٹ شراب کے نشے میں دھت کراچی سے لاہور تک جہازاڑاتا رہا۔

رپورٹ کے مطابق جہاز کی لینڈینگ کے دوران رفتار بھی مقرہ حد سے زیادہ تھی۔ رپورٹ میں مزیدبتایا گیا ہے پائلٹ کی میٹرک کی سند بھی جعلی تھی۔ سیفٹی انوسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے فلائٹ عملے کے میڈیکل، الکوحل ٹیسٹ ،تعلیمی اسناد کی تصدیق کئے جانے کی سفارشات بھی کر دی گئی۔