ابرار الحق کا وزیر داخلہ احسن اقبال کی اہلیت چیلنج کرنے کا فیصلہ

ابرار الحق کا وزیر داخلہ احسن اقبال کی اہلیت چیلنج کرنے کا فیصلہ

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی اہلیت چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وہ اپنے قانونی ماہر بابر اعوان سے مشاورت کے بعد پٹیشن دائر کرینگے۔

ابرار الحق کا کہنا ہے کہ وزیر دخلہ احسن اقبال نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے اور اقامہ سے متعلق ذکر نہیں کیا جس کے باعث وہ آئین کے آرٹیکل 62، 63 پر پورا نہیں اترتے۔ ابرار الحق کا کہنا تھا چند روز میں احسن اقبال کی اہلیت کو چیلنج کر دینگے۔

واضح رہے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے بھی وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف اقامہ چھپانے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حقائق چھپانے پر خواجہ آصف کو نا اہل کیا جائے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں