بھارتی پولیس نےحریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کر لیا

بھارتی پولیس نےحریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کر لیا

سری نگر:بھارتی پولیس نےحریت رہنما یاسین ملک کو  گرفتارکرلیا . یاسین ملک کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا.یاسین ملک کواحتجاجی مظاہرےمیں شرکت سے روکنےکے لیے گرفتار کیا گیا . سیدعلی گیلانی،میرواعظ اور یاسین ملک نے آج احتجاج کی کال دی تھی.

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کو آج ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا ۔آج مقبوضہ کشمیرمیں خواتین کی چوٹیاں کاٹنےکےخلاف احتجاج کیا جانا ہے جس کے لیے بھارتی پولیس نے یاسین ملک کو گرفتار کر لیا گیا ۔ 

  بھارت اس وقت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے واضح رہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کو رواں سال 21 بار گرفتار کیا جا چکا ہے ۔