سعودی عرب، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک

سعودی عرب، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک

ریاض: غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریاض میں سعودی فورسز نے ال رمل میں داعش کے دہشت گرد کی موجودگی پر ایک مکان کو گھیر لیا جس پر مکان میں موجود دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ فورسز سے جھڑپ کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔

دوسری جانب ال غنامیہ کے علاقے میں گھوڑے کے ایک اصطبل پر چھاپا مار کر 5 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔ اصطبل ہیڈ کوارٹر کے طور پر استعمال کیا ج ارہا تھا جہاں سے اسلحہ اور بارود قبضے میں لے لیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں