عمران خان اور طاہر القادری کا اشتہاری اسٹیٹس برقرار

عمران خان اور طاہر القادری کا اشتہاری اسٹیٹس برقرار

اسلام آباد: اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران ملزم عمران خان اور سربراہ پاکستان عوامی تحریک طاہرالقادری عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالتی حکم پر پولیس نے عمران خان اور طاہر القادری کی جائیدادوں کا ریکارڈ آج بھی پیش نہیں کیا جس پر عدالت نے کہا کہ پولیس دونوں ملزمان کی جائیداد کی تفصیلات جمع کرنے میں ناکام ہو گئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

سماعت کے دوران انسپکٹر انیس اکبر نے عدالت کو بتایا کہ سابق ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو ملک سے باہر ہیں اور وہ آئندہ سماعت پر پیش ہو جائیں گے۔ عدالت نے عصمت اللہ جونیجو کی طلبی کا سمن جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے 2014 میں حکومت مخالف دھرنے کے دوران اس وقت کے ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں