پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں ،بھارتی ائیر چیف

پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں ،بھارتی ائیر چیف

اسلام آباد:بھارت نے پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کو نشانہ بنانے کا اعلان کر دیا،بھارت کا پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کو نشانہ بنانے کا اعلان،بھارت نے پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کو نشانہ بنانے کا اعلان کر دیا، بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سی ایس دھنوا نے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کا سراغ لگانے اور انکو نشانہ بناے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ائیر فورس ڈے پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کو سڑائیک کر سکتی ہے۔

بھارتی فضائیہ چین اور پاکستان دونوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔بھارت اور چین کے دوکلام کے علاقہ میں کشیدگی بدستور موجودہے۔بھارت ،پاکستان اور چین سے ملحق اپنے سرحدی علاقوں میں واقع اپنے فوجی اڈوں پر رائفل جنگی طیارے تعینات کرنے جا رہا ہے۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب رائفل طیارے تعینات کئے جانے کے بعد بھارتی فضائیہ کو نہایت قلیل مدت میں پاکستان اور چین کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہو جائے گی،لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا کام2019تک مکمل ہو جائے گا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا جنگی طیاروں کا پہلا سکوارڈن امبالا ائیر بیس پر تعینات ہو گا اور دوسرا مغربی بنگال کی ہاسیمارا ائیر بیس پر موجود رہے گا۔یاد بھارت نے گذشتہ برس فرانسیسی کمپنی سے چھتس رائفل جنگی طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ ان طیاروں کی مالیت سات اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر ہے۔