رؤف صدیقی کی دبئی میں مشرف سے اہم ملاقات

رؤف صدیقی کی دبئی میں مشرف سے اہم ملاقات

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی نے سابق صدر پرویز مشرف سے دبئی میں ملاقات کی . ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

دبئی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کی سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران رؤف صدیقی نے آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر کو نبی پاک کی سیرت پر لکھی جانے والی کتاب سیرت النبی پیش کی ۔دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی دبئی پہنچ گئے ہیں .

دبئی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ختم نبوت پر ذلت آمیز شکست کے بعد بھی نااہل حکومت کے رویے میں تبدیلی نہیں آئی، اب وہ عدلیہ اور اداروں کے بارے میں آئین و قانون میں ترامیم چاہتی ہے۔