جنوبی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی گاڑی الٹ گئی، 10 جوان جاں بحق

جنوبی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی گاڑی الٹ گئی، 10 جوان جاں بحق

جنوبی وزیرستان: سرکاری ذرائع کے مطابق گومل زام روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 10 جوان جاں بحق جبکہ 55 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے جوان پرائیویٹ بس میں گزشتہ شام وانا سے ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف جا رہے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں