سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم میں کون سے کھلاڑی شامل ہونگے؟نام سامنے آ گئے

سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم میں کون سے کھلاڑی شامل ہونگے؟نام سامنے آ گئے

کراچی : سری لنکن کرکٹ ٹیم کے پاکستان کیخلاف ون ڈے ٹیم کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام فائنل کر لیے ۔

اطلاعات کے مطابق سری لنکا کے خلاف ون ڈے سریز میں کپتان سرفرازاحمد ،فخر زمان ،احمد شہزاد،امام الحق ،شعیب ملک ،محمد حفیظ ،بابر اعظم ،حارث سہیل ،عماد وسیم ،شاداب خان ،حسن علی ،محمد عامر ،رومان رئیس ،فہیم اشرف اور جنید خان شامل ہیں ۔قومی ٹیم میں فاسٹ باولر وہاب ریاض کو شامل نہیں کیا گیا جبکہ گھٹنے کی تکلیف کے باعث اظہر علی بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے ۔اظہر علی جگہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹیم میں اپنے بھتیجے امام الحق کو شامل کر لیا جس کے باعث ان پر کافی تنقید کی جارہی ہے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی دبئی میں ہونے والی ٹی 10 کرکٹ لیگ میں کی آنر شپ کی وجہ سے بھی کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔