عمران خان نے جمائمہ کو قرض ادائیگی کی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں

عمران خان نے جمائمہ کو قرض ادائیگی کی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جمائمہ خان کو قرض ادائیگی کی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہیں۔ دستاویزات میں نیازی سروسسز کے اکاؤنٹ سے جمائمہ کو 5 لاکھ 62 ہزار پاْؤنڈ کی ادائیگی کی دستاویز شامل ہیں۔

دستاویزات کے مطابق بنی گالہ کی تعمیر کے نقشے کے 79 ہزار پاؤنڈ جمائمہ نے عمران خان کو بھیجے اور الیکشن کمیشن میں 2003 میں جمع کروائے گئے گوشوارے میں رقم جمائمہ خان سے آنے کی تفصیل موجود ہے۔ نیازی سروسز کے اکاؤنٹ سے جمائمہ کو قرض کی ادائیگی ظاہر ہے اور اینگلو آریش بینک سے جمائما کو رقم وصول کرنا بھی ثابت ہوتا ہے۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ قرض کی ادائیگی کے بعد نیازی سروسز اکاؤنٹ میں ایک لاکھ پاؤنڈ کی رقم باقی رہ گئ تھی جو قانونی چارہ جوئی پر خرچ ہوئی ایسا کچھ نہیں بچا تھا جو عمران خان اپنے گوشواروں میں ظاہر کرتے۔

ممبر قومی اسمبلی رہنے کے دوران عمران خان کو ایک لاکھ پاؤنڈ کی رقم ملی نہ ہی کوئی رقم قابل وصول کی تھی۔ 2013 کے الیکشن تک نیازی سروسز اکاؤنٹ میں پڑی تمام رقم خرچ ہو چکی تھی۔ اکاؤنٹ میں کوئی ایسی رقم نہیں تھی جو 2013 کے گوشواروں میں ظاہر کی جاتی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں