جو لوگ کہتے تھے میں واپس نہیں آؤں گا آج ان کا منہ کالا ہو گیا ہے : ڈاکٹر عاصم

جو لوگ کہتے تھے میں واپس نہیں آؤں گا آج ان کا منہ کالا ہو گیا ہے : ڈاکٹر عاصم

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم کہتے ہیں ہماری سیاست پاکستان کی بقا کے لیے ہے.ہم نے پہلے بھی پاکستان بچایا ہے اب بھی پاکستان بچائیں گے۔ اللہ تعالی کی مرضی سے کامیاب آپریشن کے بعد اپنے وطن اور اپنے شہر کراچی آیا ہوں۔

کراچی ائرپورٹ پر لندن سے علاج سے واپسی پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ اللہ تعالی کی مرضی سے کامیاب آپریشن کے بعد اپنے وطن اور اپنے شہر کراچی آیا ہوں، کہنے والے کہتے تھے کہ ڈاکٹر عاصم بھاگ جائے گا ایسا ہر گز نہیں ہے ہماری سیاست پاکستان کی بقا کے لیے ہے۔ہم نے پہلے بھی پاکستان بچایا ہے اب بھی پاکستان بچائیں گے۔

ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھاکہ پاکستان تمہارا نہیں 20 کروڑ عوام کا ہے۔یہ دوغلے لوگ ہیں ان کے قول و فعل میں فرق ہے ۔ن لیگ والے ملک کو 200 سال پیچھے لے کر جانا چاہتے ہیں۔ نوازشریف کا خاندان پہلے بھی 10 سال کیلیےملک سے باہر چلا گیا تھا۔ نوازشریف صاحب میں بھاگنے والوں میں سے نہیں ۔ کہا جاتا تھا کہ ڈاکٹر عاصم بھاگ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج نیب کا منہ کالا ہو گیا ہے.