خورشید شاہ کی وزیراعظم سے ملاقات، چیئرمین نیب کیلئے مختلف ناموں پر مشاورت

خورشید شاہ کی وزیراعظم سے ملاقات، چیئرمین نیب کیلئے مختلف ناموں پر مشاورت

اسلام آباد: چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے درمیان ایک اور بیٹھک اسلام آباد میں ہوئی ہے۔  اپوزیشن لیڈر نے تحریک انصاف کی طرف سے جسٹس ریٹائرڈ فلک شیر، ارباب شہزاد اور شعیب سڈل کے نام جبکہ ایم کیو ایم کی طرف سے جسٹس ریٹائرڈ محمود الحسن رضوی کے نام وزیراعظم کو پیش کیے۔


خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کے ناموں پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے اور چیئرمین کی تقرری کیلئے مشاورت خوشگوار ماحول میں جاری ہے۔ امید ہے کہ مزید ایک دو ملاقاتوں میں کسی ایک نام پر اتفاق ہو جائے گا۔

اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں کہ ان کی کوشش ہے کہ چیئرمین نیب کیلئے کسی ایک اچھے نام پر اتفاق ہو۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں