میرا ڈونا کا اپنی بیٹیوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

میرا ڈونا کا اپنی بیٹیوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

بیونس آئرس: ارجنٹائن کے سابق فٹ بالر ڈیگو میرا ڈو نا اپنی دو بیٹیوں کے خلاف ایک لاکھ 85 ہزار ڈالرز کی مبینہ دھوکا دہی پر مقدمہ دائر کریں گے۔ انہوں نے وکلاء کو ہدایت کر دی ہے کہ 30 سالہ ڈالما اور 28 سالہ گیانینا کیخلاف پیسے چوری اور یورو گوئے کے بینک میں ٹرانسفر کرنے پر قانونی چارہ جوئی کی جائے۔

یاد رہے 2015 میں بھی میرا ڈونا نے الزام لگایا تھا کہ ان کی بچپن کی محبت اور سابقہ بیوی چور ہیں کیونکہ اس نے ان کے بینک اکاؤنٹ سے تقریباً 90 لاکھ ڈالر چوری کئے ہیں جبکہ کلاڈیا اس الزام کو مسترد کر رہی۔

فٹبال کے کھلاڑی کی حیثیت سے شہرت حاصل کرنے سے قبل یہ جوڑا ارجنٹینا کے علاقے بیونس آئرس میں ایک دوسرے سے ملا تھا اور ان کی دونوں بیٹیاں ڈلما اور گیانینا ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں