پاکستان میں کھیلوں کی واپسی امن کی بحالی ہے، مریم اورنگزیب

پاکستان میں کھیلوں کی واپسی امن کی بحالی ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد:  وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے بہادری سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا۔ پاک سرزمین سے دہشتگردوں کا خاتمہ کررہے ہیں جبکہ قوم نے دلیری اور جواں جذبوں سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ہے اوراس جنگ میں 70ہزار پاکستانیوں نے جانوں کی قربانی دی۔


اسلام آبادمیں اسپورٹس جرنلسٹس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے دہشتگردی کے خلاف جنگ پر بھرپور توجہ دی ہے .ہماری افواج دہشتگردوں کے خلاف نبردآزما ہے اور سیاسی و عسکری قیادت ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔وزیرمملکت نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کی واپسی امن کی واپسی ہے، کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں کا پاکستان میں انعقاد قیام امن کی کوششوں سے ہی ممکن ہوسکا ہے. پاک سرزمین سے دہشتگردوں کا خاتمہ کررہے ہیں جبکہ قوم نے دلیری اور جواں جذبوں سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ہے اور اس جنگ میں 70ہزار کے قریب پاکستانی اپنے جانوں کی قربانی دے چکے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ملک میں کھیلوں کی واپسی میں دلچسپی لی اور نواز شریف بذات خود کرکٹ، ہاکی، ٹینس اور فٹبال میں دلچسپی رکھتے ہیں۔