شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، بابر اعوان

شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، بابر اعوان

اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف بابر اعوان نے کہاہے کہ نواز شریف پاکستان کی عدالتی تاریخ کے پہلے ملزم ہیں جونیب میں ریفرنسز کے باوجود بیرون ملک چلے گئے۔ایسا لگتا ہے شریف خاندان کی پاکستان چراگاہ ہے ،انکا اصل گھر تولندن مے فیئر فلیٹ ہیں۔

سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیاکہ نواز شریف اگراحتساب عدالت پیش نہ ہوں تو نہ صرف انکا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے بلکہ پورے شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ۔ کیونکہ اگر نواز شریف یونہی بیرون ملک آتے جاتے رہے تو یہ قانون کے ساتھ مزاق ہوگا۔ نواز شریف نے عدالت میں لکھ کر دیا کہ وہ ہر پیشی پر پیش ہونگے ۔ بابر اعوان نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف اگراحتساب عدالت پیش نا ہوں تو مستقلا انکا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے ۔