جاپان، خاتون صحافی اوور ٹائم کام کرنے کے باعث چل بسی

جاپان، خاتون صحافی اوور ٹائم کام کرنے کے باعث چل بسی

ٹوکیو: جاپان کی ایک خاتون صحافی ماہانہ ایک سو انسٹھ گھنٹے اوور ٹائم ڈیوٹی دینے کے باعث چل بسی ۔ مقامی میڈیا کے مطابق 31 سالہ جاپانی خاتون صحافی میوا سادو جو کہ ٹوکیو میں سیاسی خبروں کی کوریج کرتی تھیں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں ۔

میوا سادو کی دوست نے بتایا کہ وہ ماہانہ ایک سو انسٹھ گھنٹے اوور ٹائم ڈیوٹی کرتی تھیں اور ایسا لگتا ہے کہ کام کی زیادتی ہی ان کے دل کے دورے کی وجہ بنی ہے۔

اس سے قبل بھی 2015 میں متسوری تکاہاشی نامی خاتون نے ذہنی تناؤ کی وجہ سے خودکشی کر لی تھی۔ بعدازاں پتہ چلا کہ خودکشی کی وجہ متسوری کا ایک ماہ میں مسلسل 100 گھنٹے اوور ٹائم کرنا تھا۔ متسوری نے مرنے سے قبل سوشل میڈیا پر پیغام بھی دیا تھا کہ وہ جسمانی اور ذہنی طور پر پریشان ہے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ اوور ٹائم کام جاپان کے لوگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں کافی صحت سے متعلق مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں