امریکی قانون سازوں کا میانمار میں مکمل رسائی کا مطالبہ

امریکی قانون سازوں کا میانمار میں مکمل رسائی کا مطالبہ

واشنگٹن : 06 اکتوبر امریکی قانون سازوں نے میانمار کی شورش ریاست راکھین میں صحافیوں اور امدادی کارکنوں کی ”مکمل رسائی“ کا مطالبہ کیا ہے۔ ایوانِ نمائندگان کی امور خارجہ کمیٹی کے سربراہ ایڈ روئس نے کہا ہے کہ یہ انتہائی اہم معاملہ ہے کہ میانمار کی ریاست راکھین میںاخباری نمائندوں اور امریکی امداد کو پہنچنا چاہیئے۔

روئس نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے جس میں سے 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر بنگلہ دیش کو دیئے جائیں گے جس کی سرحد پر اگست سے اب تک اندازاً 5 لاکھ روہنگیا آ چکے ہیں۔ کمیٹی کے ڈیموکریٹک پارٹی کے اہم رکن الیوٹ اینگل نے کہا ہے کہ امریکہ کو میانمار کی فوج کے خلاف تعزیرات عائد کرنے کے معاملے پر غور کرنا چاہیئے۔

قانون سازوں نے اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق کے بیان کی حمایت کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ رہنگیاو¿ں کے خلاف تشدد کی کارروائیاں نسل کشی کے مترادف ہیں۔