نور بخاری کا اسلام کے مطابق زندگی گزانے کا فیصلہ

نور بخاری کا اسلام کے مطابق زندگی گزانے کا فیصلہ

لاہور: فلمسٹار نور بخاری نے بھی شوبز کی دنیا کو چھوڑ کر باپردہ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ نور بخاری جنہوں نے حال ہی میں اپنے چوتھے شوہر گلوکار ولی حامد سے خلع حاصل کی ہے ان دنوں اپنا زیادہ تر وقت گھر پر ہی گزار رہی ہیں۔ ایک ڈرامہ پروڈیوسر نے گزشتہ دنوں ان سے اپنے ایک ڈرامہ کیلئے رابطہ کیا تو انہوں نے ڈرامہ میں کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا اور باقی کی زندگی اسلام کے مطابق گزارنا چاہتی ہوں۔

واضح رہے کہ ان سے قبل اداکارہ سارہ چوہدری اور عروج ناصر بھی اپنے عروج کے دور میں شوبز کو خیر باد کہہ کر اسلامی طرز زندگی گزار رہی ہیں جبکہ اداکارہ نرگس نے بھی ایسا ہی اعلان کیا تھا مگر وہ کچھ عرصہ بعد ہی شوبز کی دنیا میں واپس لوٹ آئی تھیں۔

مصنف کے بارے میں