شعیب منصور کی نئی فلم ’’ورنہ‘‘ کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی

شعیب منصور کی نئی فلم ’’ورنہ‘‘ کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی


کراچی :پاکستانی بیوٹی کوئین ماہرہ خان کی نئی فلم ورنہ کے پہلے گانے سنبھل سنبھل کی ویڈیو ریلیز کردی گئی ہے ، ویڈیو میں ماہرہ ہمیشہ کی طرح نہایت خوبصورت اور حسین نظر آرہی ہیں۔


اطلاعات کے مطابق پاکستان کے مایاناز ہدایت کار شعیب منصور اور نامور اداکارہ ماہرہ خان طویل عرصے بعد ایک بار پھر بڑی اسکرین پر واپسی کررہے ہیں، دونوں نے آخری بار ایک ساتھ 2007 میںفلم خدا کے لیی میں کام کیا تھا یہ فلم پاکستان سمیت بیرون ملک بھی بے حد پسند کی گئی تھی اور اب 10 سال بعد شعیب منصور اور ماہرہ خان فلم ورنہ کے ذریعے ایک اور شاہکار لے کر آرہے ہیں۔


شائقین شدت سے فلم کا انتظار کررہے ہیں، جب کہ ماہرہ بھی اپنی فلم کولیکر بہت پرجوش ہیں انہوں نے چند روز قبل ٹوئٹر پر فلمورنہکا ٹیزر شیئر کیا تھا جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا اور آج انہوں نے اپنی فلم کے پہلے گانیسنبھل سنبھلکی ویڈیوشیئر کی ہے. ویڈیو میں ماہرہ خان ہمیشہ کی طرح نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں۔