نوازشریف کسی اصول کیلیے نہیں ،منی لانڈرنگ کا پیسا بچانے کیلیے لڑرہے ہیں :عمران خان

نوازشریف کسی اصول کیلیے نہیں ،منی لانڈرنگ کا پیسا بچانے کیلیے لڑرہے ہیں :عمران خان

پشاور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مفلوج ہوچکی ہے ،نواز شریف اب منی لانڈرنگ کا پیسا بچانے کیلیے لڑرہے ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پشاور میں نیوز کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا میں اسٹیٹس کو بچانے کے لیے پرانا نظام چلایا جارہا ہے ،فاٹا کے انضمام کا جو موقع ملا اسے ضائع کیا جارہا ہے، وفاق کے پاس فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں اورفاٹا کے انضمام کیلیے احتجاج بھی کرنا پڑا تو کریں گے ۔
انکاکہنا تھا کہ فاٹا کے انضمام کو اگر موخر کیا گیا تو اس کا نقصان قبائلیوں کو ہوگا،فاٹا کا انضمام نہ کرکے ہم دہشتگردی کو دوبارہ موقع دیں گے ،فاٹا کا انضمام 2018 میں شروع ہوجانا چاہیے ،وفاقی حکومت کے پاس فاٹا کے خیبر پختونخوا سے انضمام کے علاوہ دوسرا راستہ نہیں۔
قبائلی علاقوں کی صورت حال پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے قبائلی علاقے پیچھے رہ گئے ،قبائلی علاقے کے حالات بہت برے ہیں ,قبائلی علاقے کے اندر کوئی نظام نہیں رہا ۔
نواز شریف اداروں پر حملوں کے لیے ن لیگ کو استعمال کررہے ہیں,،نواز شریف اب الیکشن نہیں لڑ سکتےانکو علم ہے جب منی لانڈرنگ میں فرد جرم عائد ہوئی تو سارا پیسا منجمد ہوجائے گا,جس دن منی لانڈرنگ میں سزا ہوئی توان کی جائیداد منجمد ہوجائے گی، سپریم کورٹ پر حملہ جمہوریت پر حملہ کرنا ہے۔