ٹرمپ نے مزید ایک ہزار فوجی افغانستان بھیجنے کا مطالبہ کر دیا

ٹرمپ نے مزید ایک ہزار فوجی افغانستان بھیجنے کا مطالبہ کر دیا

واشنگٹن: نیٹو میں امریکہ کےنئےسفیرنے بریسلز میں کہا ہے کہ واشنگٹن نے نیٹو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مزید ایک ہزار فوجی افغانستان بھیجے- تفصیلات کے مطابق امریکی فوجی کمانڈروں کی جانب سے ٹرمپ پر یہ پریشر بڑھنے کے بعد کہ افغانستان سے فوجیوں کو باہر نکالنے کا نقصان، اس خرچ سے کہیں زیادہ ہوگا جو وہاں مزید فوجیوں کی تعیناتی سے ہوگا- امریکی صدر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے انتخابی نعروں کے برخلاف افغانستان سے امریکی فوجیوں کو واپس نہیں بلائیں گے-
حالیہ برسوں میں افغانستان میں امریکی فوجیوں کی کارروائیوں کے نتیجے میں بدامنی بڑھی ہے اور ہزاروں افغان شہریوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے- اس وقت افغانستان میں گیارہ ہزار امریکی فوجیوں سمیت چودہ ہزار غیرملکی فوجی تعینات ہیں اور واشنگٹن اپنے مزید فوجی بھیجنا چاہتا ہے-