سعودی عرب میں داعش کے دہشت گرد پکڑے گئے

سعودی عرب میں داعش کے دہشت گرد پکڑے گئے

ریاض: سعودی عرب میں داعش کے حامی دہشت گردوں کے ایک سیل کو  ناکارہ  بنا  دیا   گیا ہے۔


ترک خبر رساں ادارے نے سعودی سرکاری خبر ایجنسی کا حوالے دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کی سیکیورٹی کو ہدف بنانے والی دہشت گرد تنظیم داعش کے حامی گروہ کو   گرفتار  کر لیا ہے۔

پولیس نے تین مختلف مقامات پر چھاپے مارے، چھاپوں کے دوران ایک دہشت گرد نے خود  کو  دھماکہ خیز مواد سے اڑا  لیا جبکہ دوسرا  دہشت گرد  مردہ حالت میں پایا   گیا۔ پولیس نے اس دوران 5  افراد  کو حراست میں لے لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد گروہ حجرہ وزارت دفاع پر خود کش حملے  کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

نیوویب ڈیسک< News Source