ورون دھون نے کنگ خان اور دبنگ خان کوپیچھے چھوڑ دیا

ورون دھون نے کنگ خان اور دبنگ خان کوپیچھے چھوڑ دیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ورون دھون کی فلم ”جڑواں 2“نے کامیابی میں کنگ خان کی ”جب ہیری میٹ سجل “اور دبنگ خان کی ”ٹیوب لائٹ“کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بھارتی میڈیا میں اس وقت ورن دھون کے چرچے ہیں ،جن کی فلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے۔فلم کا اب تک کا بزنس شاہ رخ خان کی جب ہیر ی میٹ سجل سے تین گنا زیادہ اور سلمان خان کی ٹیوب لائٹ سے دو گنا زیادہ ہے۔ورن دوھون کو اس وقت اپنے ہم عصر اداکاروں میں سب سے کامیاب اداکار قرار دیا جارہا ہے جن کی گزشتہ ریلز ہونے والی 9فلموں نے شاندار بزنس کیا۔ورون دھون کی کامیاب فلموں میں” بدری ناتھ کی دلہنیا“، ہمٹی شرماکی دلہنیا“،”بدلہ پور“،”دل والے “اور ”اے بی سی ڈی2“ نمایاں ہیں۔