الزام تراشیوں سے حالات مزید خراب ہوں گے : ناصر جنجوعہ

الزام تراشیوں سے حالات مزید خراب ہوں گے : ناصر جنجوعہ

لاہور:مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ افغانستان کو دہشتگردی کے حل کے لئے قابل عمل حل تجویز کرنا ہوں گے ۔


صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ افغانستان کو ادراک ہوا ہے کہ مسائل حل کرنا ہوں گے ۔ یہ خوش آئند بات ہے کہ افغانستان مذاکرات کے لئے راضی ہوا ہے اور اب پاکستان اور افغانستان کو مل کر دہشتگردی سے نمٹنا ہو گا کیونکہ الزام تراشی سے مسائل حل نہیں ہوں گے ۔

الزام تراشیوں سے حالات مزید خراب اور دہشتگرد مضبوط ہوں گے انہوں نے کہا کہ افغانستان کو دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے قابل عمل حل تجویز کرنا ہو گا تاکہ دہشتگردی کی اس لعنت سے چھٹکاراحاصل کیا جا سکے ۔