یونان میں پاکستانیوں کو بدترین صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا

یونان میں پاکستانیوں کو بدترین صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا

ایتھنز:یونانی شہر کورنتھوس کے ایک حراستی مرکزمیں قید پاکستانی شہریوں کو بدترین صورتحال کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یونانی حراستی مرکز میں کم از کم 500 سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو قید میں رکھا گیا ہے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے ہے۔ اس بات کی تصدیق کورنتھوس میں موجود پاکستانی تارک وطن کی طرف سے بھی کی جا چکی ہے۔
اس کے علاوہ پاکستانی تارکین وطن حراستی مرکز میں رہائش، خوراک اور صحت کی ناکافی سہولیات کا شکارہیں۔ایک تارک وطن کا کہنا تھاکہ یونان آنے والے ہم جیسے تارکین وطن اپنے خاندان کی مدد کرنے کے لیے محنت مزدوری کی خاطر ان راستوں پر نکلتے ہیں، ہمارا جرم یہ ہے کہ ہم یہاں غیر قانونی طور پر آئے ہیں لیکن اس جرم کی ہمیں بڑی قیمت چکانا پڑ رہی ہے اور پاکستانی تارکین وطن کو یہاں کئی مہینوں تک قید رکھا جاتا ہے۔