لاہور ملتان موٹروے آئندہ برس اپریل تک مکمل ہو جائیگی

لاہور ملتان موٹروے آئندہ برس اپریل تک مکمل ہو جائیگی

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے مواصلات حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ لاہور ملتان موٹر وے آئندہ برس اپریل میں تعمیر کے بعد کھول دی جائے گی۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ ملک بھر میں 13 موٹر ویز پر کام تیزی سے جاری ہے اور لاہور سے ملتان موٹروے آئندہ برس کے آغاز میں مکمل ہونے کے بعد اپریل کے آخر میں آمدورفت کے لئے کھول دی جائے گی۔


انھوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 13 موٹرویزتعمیراتی مراحل میں ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ان میں سے سکھر سے ملتان، حویلیاں اور تھاکوٹ موٹر ویز چین پاک اقتصادی راہ داری منصوبے کے تحت تعمیر کی جارہی ہیں۔