روہنگیا بحران کا حل میانمار میں ہی ہو گا : بنگلہ دیش

روہنگیا بحران کا حل میانمار میں ہی ہو گا : بنگلہ دیش

ڈھاکہ :بنگلہ دیش کے سیکرٹری خارجہ شاہد الحق نے کہا ہے کہ روہنگیا بحران کا حل میانمار میں ہی ہو گا کیونکہ یہ وہیں کی پیداوار ہے

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے شائد الحق نے کہاکہ روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے ہماری پوزیشن بالکل واضح ہے کہ یہ مسئلہ میانمار میں پیدا ہوا اور اس کا حل بھی وہیں سے نکلے گا انہوں نے کہا کہ میانمار حکومت کی معاونت کر سکتے ہیں تاہم اس کا حل بنگلہ دیش میں نہیں نکالا جا سکتا

انہوں نے کہا کہ ہم تو جتنے جلد ممکن ہو سکے ان روہنگیا پناہ گزینوں کو واپس بھیج دینے کے خواہاں ہیں انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش نے میانمار کو ایک تحریری تجویز دے دی ہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کو وہ کیسے واپس لے جائے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے نمائندوں پر مشتمل ایک ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا جا رہا ہے ۔