پاکستان کی عوام سویلین حکومت چاہتے ہیں : عاصمہ جہانگیر

پاکستان کی عوام سویلین حکومت چاہتے ہیں : عاصمہ جہانگیر


لاہور :سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ مشرف اور جنرل راحیل شریف کے جانے پر آنسو نہ بہانے سے ثابت ہو گیا کہ عوام سویلین حکومت چاہتے ہیں ۔


لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ لگتا ہے حکومت اور فوج دونوں طرف خطرناک خاموشی ہے بدقسمتی سے اسٹیبلشمنٹ نے (ن) لیگ میں سیاسی شعور پیدا کر دیا ہے اور پنجاب کے لوگوں نے بھی فیصلہ کر لیا کہ حکومت سویلین ہی کی ہو گی اور اس کے لئے اس بار پنجاب نے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ووٹ دے کر ثابت کر دیا کہ عوام اب اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نہیں جانا چاہتے


انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون موجود ہے اس لئے ہر ادارے کو اپنے اپنے دائرے میں رہنا ہو گا تاکہ ریاست کی بالادستی قائم ہو سکیں ۔ سابق صدر نے کہا کہ راحیل شریف اور پرویز مشرف کے جانے پر کسی نے آنسو نہیں بہائے یہی عوام کی تبدیلی کا فیصلہ ہے ۔