صرف شریف خاندان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے : رانا ثناء اللہ

صرف شریف خاندان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے : رانا ثناء اللہ

اسلام آباد:وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ احتساب کا طریقہ کار ٹھیک نہیں ۔ نواز شریف کے خلاف انتقامی کیس چل رہا ہے وہ اپنی اہلیہ کی صحت یابی کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف عدالت میں پیش ہوتے ہیں۔ احتساب کا طریقہ کار ٹھیک نہیں ہے۔ صرف شریف خاندان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور نواز شریف کے خلاف انتقامی کیس چل رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہم نے آئین اور قانون کے مطابق عمل درآمد کیا نواز شریف ملک سے بھاگے نہیں اپنی اہلیہ کی تیمارداری ے لئے لندن گئے ہیں بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے بعد وطن واپس آ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گالم گلوچ کی سیاست شروع ہو چکی ہے۔