دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا کی پہلے روز میچ پر گرفت مضبوط

دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا کی پہلے روز میچ پر گرفت مضبوط

دبئی: سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز 3 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنا لئے ۔


دبئی میں جاری پاکستان اور سری لنکاکے درمیان آج سے شروع ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکن اننگ کا آغازدی موتھ کرارتنے اور کوشل سلوا نے کیا جو بہت پر اعتماد رہا ،63کے مجموعے پر کوشل سلوا 27رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ،انکی دوسری گرنے والی وکٹ سدیرا سماراوکرما کی تھی جنہوں نے 38رنزبنائے ،سری لنکن کی تیسری وکٹ کوشل مینڈس کی گری جو محض ایک رنزبناکر یاسر شاہ کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے،اس وقت کریز پر دی موتھ کرارتنے 133رنز کے ساتھ موجود ہیں جبکہ ان کاساتھ دنیش چندی مل دے رہے ہیں جہنوں نے 49رنز بنائے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے دو ایک محمد عامر نے ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے سری لنکا کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل ہے۔