امریکا کو سیکیورٹی کیلئےکوئی ادائیگی نہیں کرینگے، سعودی ولی عہد

امریکا کو سیکیورٹی کیلئےکوئی ادائیگی نہیں کرینگے، سعودی ولی عہد
کیپشن: امریکا اور سعودی عرب کے درمیان بہترین اقتصادی تعلقات قائم ہیں، سعودی ولی عہد۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سیکیورٹی کے لئے کوئی ادائیگی نہیں کریں گے۔ امریکا سے فوجی سازوسامان مفت میں نہیں لیا سب کی قیمت ادا کی ہے۔

امریکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ولی عہد محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان بہترین اقتصادی تعلقات قائم ہیں۔ سعودی عرب امریکا سے حاصل فوجی سازو سامان کی ادائیگی کرتا ہے۔

صدر ٹرمپ کے بیان ردعمل میں سعودی ولی عہد کا کہنا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے تعلقات میں تبدیلی نہیں آئی اور ٹرمپ کے ساتھ کام کرنا پسند ہے۔

خیال رہے کہ ریاست مسیسپی کے شہر ساؤتھ ہیون میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم سعودی عرب کی حفاظت کر رہے ہیں اور سعودی فوج کے لیے اسے ہمیں ادائیگی کرنی ہو گی۔