اپوزیشن ارکان نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے فوری طور پر اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا

اپوزیشن ارکان نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے فوری طور پر اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا
کیپشن: سکرین شاٹ

اسلام آباد:اپوزیشن ارکان نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے فوری طور پر اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفرالحق کی قیادت میں اپوزیشن وفد نے سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے شہباز شریف کی گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے پہلے ہی روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔وفد میں مرتضٰی عباسی،سردار ایاز صادق ،طاہرہ اورنگزیب  اور مولانا عبدالغفور حیدری شامل تھے۔

عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی گرفتار ی افسوسناک اور شرمناک ہے جبکہ شہباز شریف کی گرفتاری جمہوریت کے لئے نقصان دہ ہے ۔

خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں گزشتہ روز نیب نے گرفتار کیا جبکہ آج انہیں احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔