آرمی چیف کوئٹہ پہنچ گئے،وزیراعظم کو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے

آرمی چیف کوئٹہ پہنچ گئے،وزیراعظم کو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے
کیپشن: فائل فوٹو

کوئٹہ::وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا گیا کہ آرمی چیف وزیر اعظم عمران خان کو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے ۔ایک روزہ دورے پر وزیراعظم عمران خان صوبے میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔


کوئٹہ آمد پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیراعظم دورہ کوئٹہ میں بلوچستان کی صوبائی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کریں گے، وہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔


وزیراعظم کوئٹہ میں پارلیمنٹیرینز اورسول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی، وزیرمملکت داخلہ، معاونین خصوصی برائے میڈیا اور سیاسی امور بھی ہمراہ ہیں۔