شیر اندر ہو یا باہر، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، مریم اورنگزیب

شیر اندر ہو یا باہر، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، مریم اورنگزیب
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہبازشریف کے جسمانی ریمانڈ پر رد عمل کے اظہار میں کہا ہےکہ  شیر اندر ہویو یاباہر، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، نیب کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ کل سے دو وزراء کی گردان سن رہی ہوں کہ یہ پہلی گرفتاری ہے، حکومت کس کو تڑیاں دے رہی ہے، نیب آزادہے تو فواد چوہدری کے خلاف کارروائی کرے۔انہوں نےکہا کہ شریف خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،(ن) لیگی ترجمان کاکہنا تھا کہ نیب کو کی پی کے میں میٹرو کے کھڈے نظر نہیں آتے، حکومت عوام دشمن اقدامات کررہی ہے۔

خیال رہے کہ کل نیب نے سابق وزیراعلیٰ اور قومی اسمبلی  میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل اور صاف پانی کمپنی کیس میں طلب کر کے گرفتار کر لیا تھا جنہیں آج  احتساب عدالت میں پیش کیا گیا  جہاں نیب پراسیکیوٹر اور شہباز شریف کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے  10 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا اور انہیں دوبارہ 16 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ 

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو فواد حسن فواد کے انکشافات کے بعد گرفتار کیا گیا ۔