شہباز شریف کی گرفتاری ،صورتحال کا جائزہ لینے وزیراعظم عمران خان لاہورآئیں گے

شہباز شریف کی گرفتاری ،صورتحال کا جائزہ لینے وزیراعظم عمران خان لاہورآئیں گے

لاہور : مسلم لیگ ن کے صدرمیاں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعظم عمران خان کل بروز اتوار لاہورآئیں گے۔

تفصیلات  کے مطابق وزیراعظم لاہور میں قیام کے دوران وزیراعلی، گورنر، سپیکر اور کابینہ کے ارکان کے ملاقاتیں کریں گے۔اس موقع پر وزیراعظم کو امن وامان سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں مسلم لیگ ن کے احتجاج سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے۔