ٹی 20 میں ہیٹرک،محمد حسنین کم عمر ترین باﺅلر بن گئے

ٹی 20 میں ہیٹرک،محمد حسنین کم عمر ترین باﺅلر بن گئے

لاہور:گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد حسنین نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق محمد حسنین ٹی 20 میں ہیٹر ک کرنے والے کم عمر ترین باﺅلر بن گئے، نوجوان فاسٹ باﺅلر نے یہ کارنامہ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی 20 میں انجام دیا، محمد حسنین نے دوسرے ہی میچ میں ہیٹرک بنا ڈالی۔

حمد حسنین نے اننگز کے 16 ویں اوورکی آخری گیند پر راجا پکسایا کو چلتے کیا تو اپنے اگلے اوور کی ابتدائی دو گیندوں پر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

نوجوان باﺅلر نے اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں 37 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں اور وہ اس میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باﺅلر بھی قرار پائے۔

انہوں نے ٹی 20 ڈیبیو رواں سال 5 مئی کو انگلینڈ کے خلاف کارڈف کے میدان پر کیا تھا۔واضح رہے کہ پہلے ٹی 20 میں سری لنکا نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دے دی، 166 رنز کے تعاقب میں شاہین 101 رنز پر ڈھیر، احمد شہزاد اور عمر اکمل اپنا کم بیک یاد گار نہ بنا سکے، محمد حسنین کی ہیٹرک بھی ٹیم کے کام نہ آئی، تین میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ دوسرا ٹی 20 کل کھیلا جائے گا۔