ڈینگی پر مکمل کنٹرول کرنے کیلئےکوتاہی برداشت نہیں ہوگی، وزیر اعلیٰ پنجاب

ڈینگی پر مکمل کنٹرول کرنے کیلئےکوتاہی برداشت نہیں ہوگی، وزیر اعلیٰ پنجاب
کیپشن: Image Source: File Photo

ساہیوال:سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈینگی پر مکمل کنٹرول کرنے کیلئے عملہ ہر وقت مستعد اور چوکس رہے، کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ، وزیراعلی سردار عثمان بزدار  پنجاب ملتان سے واپسی پر اچانک ساہیوال پہنچے اور شہر میں صفائی اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ساہیوال شہر میں پی ایچ اے کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا اور عمدہ کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔

 

سرکٹ ہاؤس ساہیوال میں وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس بھی ہوا جس میں کمشنر ساہیوال ڈویژن، آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔

آر پی او ساہیوال ڈویژن اور ڈی پی او نے وزیراعلیٰ کو ڈویژن میں امن وامان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے پولیس حکام کو جرائم کے بارے میں نوٹالرنس کا رویہ اپنانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا  کہ ڈینگی پر مکمل کنٹرول کرنے کیلئے عملہ ہر وقت مستعد اور چوکس رہے، کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کی ذمہ داری ہر حال میں پوری کی جائے۔