سی پیک نئی بلندیوں کو چھوئے گا، وفاقی وزیر خسرو بختیار

 سی پیک نئی بلندیوں کو چھوئے گا، وفاقی وزیر خسرو بختیار
Image Source: File Photo


اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے رکنے کا تاثر غلط ہے، تمام منصوبوں پر کام جاری ہے، سی پیک اب ایک نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق ، وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی  خسرو بختیار نے  اسلام آباد میں پریس کانفرنس  کرتے ہو ئے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی سپورٹ پر چین کا شکریہ ادا کریں گے۔ سی پیک کے تحت 4300 میگاواٹ بجلی کے منصوبے زیر تعمیر ہیں۔ گوادر ماسٹر پلان کو بلوچستان حکومت کے ساتھ فائنل کر لیا ہے۔

 

وفاقی وزیر  نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران 7 ہزار میگاواٹ صلاحیت والا بنجی ڈیم کا منصوبہ بھی زیر بحث آئے گا جبکہ سٹٰیل کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے چینی حکام کے ساتھ بات چیت ہوگی۔ 200 ملین ڈالر کے زرعی منصوبے چین کو تجویز کریں گے۔

 

خسرو بختیار نے کہا کہ دورہ چین کے دوران ایم ایل ون پر باضابطہ بات چیت ہوگی۔ چین پاکستان کے درمیان تجارت مین تبدیلی آنا شروع ہو گئی ہے۔ چین نے اپنی مارکیٹیں ہمارے لیے کھول دی ہیں۔