اٹلی میں سیلاب اور  زلزے سے 6 افراد ہلاک

اٹلی میں سیلاب اور  زلزے سے 6 افراد ہلاک

 روم:اٹلی  کے شمال  مغربی علاقوں میں آنےوالے سیلاب اورزلزلےسے سے ہلاکتوں کی  تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔

اطالوی  رین نیوز 24 چینل کی خبر کے مطابق بادو باراں موسم  سے ملک کے شمال مغربی علاقوں میں روز مرہ کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔حالیہ دو دنوں میں نا مساعد موسمی حالات سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھتے ہوئے 6 ہو گئی ہے۔

علاقے  میں لاپتہ افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔بعض دریاؤں میں طغیانی آ نے کے بعد حکومت نے پیے مونتے اور لیگوریا علاقوں  میں ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا ہے۔

اس سے قبل 2016 میں اٹلی میں شدید ترین زلزلہ آیا تھا ۔  اگست 2016 میں اٹلی میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کئی قصبے تباہ ہو گئے تھے اور 300 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
 اس زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 6.6 بتائی گئی ہے جو کہ اگست میں آنے والے زلزلے سے زیادہ تیز ہے۔ ابھی تک اس زلزلے کی وجہ سے اب تک 20 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔