حادثے میں زخمی افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نجیب تراکئی انتقال کرگئے

حادثے میں زخمی افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نجیب تراکئی انتقال کرگئے

کابل: افغان قومی  کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نجیب تراکئی کا کچھ دن قبل ایکسیڈنٹ ہوا تھا۔ مرحوم کے سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں اور وہ کوما میں تھے۔ تاہم وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی عمر محض 29 برس تھی۔ مداحوں کی جانب سے افغانستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ نجیب ترکئی کو علاج کے لیے کابل یا بیرون ملک منتقل کیا جائے۔

نجیب تراکئی نے اپنے کیریئر کا آغاز 2014 میں زمبابوے کیخلاف کیا تھا۔ انہوں نے افغانستان کی جانب سے ایک ٹی ٹونٹی اور بارہ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں نمائندگی کی تھی۔ ٹی ٹونٹی میں ان کا بہترین سکور نورے رنز رہا جو انہوں نے 2017 میں آئرلینڈ کیخلاف بنایا تھا۔ مرحوم نے اپنے کیرئیر میں چھ سنچریاں بنائیں اور ان کی اوسط 47.20 رہی۔

2e7bd93c027709249a83ab4e0197531f

افغان کرکٹ بورڈ کے سابق میڈیا منیجر محمد ابراہیم مہمند نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں بتایا تھا کہ نجیب تراکئی کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں اور وہ کوما میں ہیں۔ ان کو حادثہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں پیش آیا تھا۔ نجیب تراکئی سڑک عبور کرتے ہوئے گاڑی کی زد میں آگئے تھے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے خبر کی تصدیق کی اور کھلاڑی کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔