رواں مالی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارے میں 2.02فیصد اضافہ 

رواں مالی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارے میں 2.02فیصد اضافہ 

 اسلام آباد : رواں مالی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارے میں 2.02فیصد اضافہ ہوا ،وفاقی ادارہ شماریات نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے اعدادوشمار جاری کردیئے جس کے مطابق رواں مالی سال جولائی ستمبر کے عرصے کے دوران تجارتی خسارہ 5.80 ارب ڈالر رہا ۔

ادارہ شماریات کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران برآمدات 0.94فیصد کمی سے 5.45ارب ڈالر رہیں،گذشتہ سال کے دوران 5.51ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں ، پہلی سہ ماہی میں برآمدات میں 5.2کروڑ ڈالر کمی ہوئی ، پہلی سہ ماہی میں درآمدات 0.56فیصد اضافے سے 11.26ارب ڈالر رہیں، گذشتہ سال کے دوران 11.19ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔

،پہلی سہ ماہی میں درآمدات میں 6.3کروڑ ڈالر کمی ہوئی ، ستمبر میں برآمدات 6.12فیصد اضافے سے 1.87ارب ڈالر رہیں ، ستمبر میں درآمدات 13.22فیصد اضافے سے 3.76ارب ڈالر رہیں ،ستمبر میں 19.49فیصد اضافے سے تجارتی خسارہ 2.39ارب ڈالر رہا ۔