گاڑیوں کو ٹوکن لگوانے کا مسئلہ بھی حل ہو گیا 

گاڑیوں کو ٹوکن لگوانے کا مسئلہ بھی حل ہو گیا 

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  گاڑیوں کے ٹوکن آن لائن جمع کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم نے کہا کہ  اسلام آباد میں رجسٹر 11 لاکھ سے زائد گاڑیوں کے مالکان کو اب ایکسائز دفتر آنے کی ضرورت نہیں رہے گی،گاڑیوں کے آن لائن  ٹوکن اندرون ملک سے کسی بھی شہر اور بینک سے فیس جمع کروائی جا سکتی ہے۔

شہری آن لائن بینکنگ اے ٹی ایم،ڈیبٹ کارڈ اور اسلام آباد سٹی ایپ کے ذریعے فیسیں جمع کرواسکتے ہیں،بلال اعظم  کا کہنا تھا کہ پہلے دن ابتدائی 6 گھنٹوں میں سو سے زائد افراد نے آن لائن فیسیں جمع کروائیں۔